برلن: اسلحہ خانے میں آتشزدگی، جنگ عظیم دوم کے بم پھٹنے کا خطرہ

112

برلن:برلن کے مغربی علاقے میں واقع جنگلات میں موجود اسلحہ خانے میں لگنے والی آگ پر ایمرجنسی سروسز نے قابو پا لیا ہے لیکن درجہ حرارت بڑھنے سے جنگ عظیم دوم کے بم پھٹنے کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ آتشزدگی کے اصل مرکز تک نہیں پہنچ پا رہا کیونکہ وہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم موجود ہیں جن کے پھٹنے کا خطرہ ہے۔

گزشتہ روز گرونے والڈ جنگل میں آتشزدگی ہوئی جس نے 15 ہزار مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جرمن آرمی کی طرف سے ایک بکتر بند گاڑی فراہم کی گئی جس کی مدد سے 5 کلومیٹر کے علاقے میں رات گئے آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔قریب ہی واقع ریلوے ٹریک اور ہائی وے کو ایک ہزار میٹر تک بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسلحہ خانے میں 30 ٹن دھماکا خیز مواد اور اسلحہ موجود تھا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ جرمن حکام کی توجہ اس بات پر ہے کہ یہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم بھی موجود تھے جو آتشزدگی کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے پر پھٹ سکتے ہیں۔

Comments are closed.