ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

128

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچ بنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین ججز پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔ لارجر بنچ 18 اگست کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.