سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جارحیت اب کھیلوں تک بھی جاپہنچی ہے۔ اس حوالے سے سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ قابض بھارت کشمیریوں کی تفریح کا حق بھی غصب کرنے لگا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض انتظامیہ نے کشمیری طلبہ کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پولیس اور ایجنسیوں کو کشمیری طلبہ کی پوسٹس پر بھی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق کشمیری طلبہ کو پاک بھارت میچ گروپوں کی صورت میں نہ دیکھنے کی ہدایت جاری کی ہے اور پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری طلبہ کو اپنے کمروں تک رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کشمیری طلبہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق کشمیری طلبہ کو یہ ہدایات مقبوضہ وادی اور بھارتی کالج اور یونیورسٹیز میں بھی جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کی فتح پر پاکستان ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔کے ایم ایس کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.