تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی سے عبارت ہے، عمران خان

98

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے اپنے مفادات کے لیے آئین اور قانون کی پامالی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

میڈیا کے مطابق نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ وفد سے عمران خان نے ملاقات کی، جس میں ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور اہلِ صحافت کیخلاف حکومتی سطح پر روا رکھے جانے والی فسطائیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی سے عبارت ہے، عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل کا تصور ہی محال ہے، کرپٹ اشرافیہ نے محض اپنے مفادات کیلئے دستور و قانون کی پامالی کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی خصوصاً میڈیا پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ بندشوں کی نظیر کسی آمر کے دور سے لانا بھی ناممکن ہے، دہشت گردی کے پرچوں کے اندراج سے چینلز کی بندشوں تک ہر حربہ آزمایا جارہا ہے۔

Comments are closed.