جکارتا:انڈونیشیا کی حکومت نے رواں برس گردوں کی بیماری سے ہلاک ہونے والے 100 بچوں کی اموات کے بعد تمام اسیرپ اور مائع ادویات کے نسخوں اور ان ادویات کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام کی جانب سے گردوں کی بیماری سے بچوں کی اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل منصور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 20 صوبوں سے 206 کیسز موصول ہوئے ہیں جن میں 99 اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط کے طور پر وزارت نے صحت کی سہولیات میں موجود تمام ہیلتھ ورکرز سے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر مائع دوائی یا سیرپ تجویز نہ کریں، ہم نے میڈیکل اسٹورز سے بھی کہا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر نسخے والی مائع دوائیوں یا شربت کی فروخت کو روک دیں۔
Comments are closed.