کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل

102

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

نیوزی لینڈ کورٹ کا کہنا ہے کہ مجرم رینٹن ٹیرنٹ نے گزشتہ ہفتے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مساجد پر حملے اور درجنوں مسلمانوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ یہ دلیل پیش کرنا چاہتا ہے کہ 2019ء میں ہونے والے قتل کا اعتراف اس نے دباؤ کے تحت کیا۔

برینٹن ٹیرنٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کا مؤکل یہ سمجھتا ہے کہ ریمانڈ پر اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا۔وکیل نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ نے سزا سنائے جانے سے قبل دفاع کی پیش کش قبول نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ مجرم نے مارچ 2019ء میں کرائسٹ چرچ مساجد پر فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا تھا۔

Comments are closed.