دبئی:متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلیے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔
متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔
ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 نومبر سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ میں اپنے نام کے ساتھ خاندانی نام (سرنیم) لکھوانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے ائیرلائینز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام دیکھنے کے بعد ہی مسافروں کو ٹکٹ جاری کریں۔
Comments are closed.