آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی

95

کینبرا:آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی ہوگئی۔

15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی 34 برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔پلیمٹن گوردوارہ کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں، ہندو کمیونٹی مشتعل ہو گئی۔

ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا۔آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔

ستونت سنکھ اور کیہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔

Comments are closed.