سعودی مسلح افواج میں شمولیت کیلئے 255 خواتین کی گریجویشن مکمل

105

ریاض:گزشتہ روز سعودی عرب کی مسلح افواج کے ویمن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 255 خواتین افسران نے گریجویشن مکمل کی۔خواتین افسران نے ڈپلومیٹک سیکیورٹی اور حج اور عمرے کی سیکیورٹی اسپیشلائزیشن کورسز مکمل کیے۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسّامی کے تعاون سے گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے خواتین کے لیے فوجی بھرتیاں فروری 2022 میں کھولی تھیں۔پچھلے ستمبر میں سب سے پہلی خواتین افسران نے آرمڈ فورسز ویمن کیڈر ٹریننگ سینٹر سے گریجویشن مکمل کی تھی۔

سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ خواتین افسران اور اہلکاروں کو اگلے محاذوں پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

Comments are closed.