لندن:برطانوی پاسپورٹ کی فیس میں اگلے ماہ سے اضافہ ہو جائے گا ۔ یہ پانچ سالوں میں پہلی بار ہو گا کہ پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔
اگر پارلیمینٹ نے منظوری دے دی تو اگلے ماہ کی دو تاریخ سے بڑوں کیلئے فیس 75.50سے بڑھا کر 82.50پونڈز اور بچوں کیلئے 49پونڈز سے بڑھا کر 53.50پونڈز کردی جائے گی اور یہ آن لائن فیس ہے جبکہ پوسٹل کے ذریعے دینے والی درخواستوں کو بڑوں کے لئے 93پونڈز جبکہ بچوں کے لئے 64پونڈز کردی جائے گی ۔
حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیس میں اضافے سے ہوم آفس کو یہ فائدہ ہو گا کہ وہ اپنے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہوجائے گا اور جنرل ٹیکس سے ملنے والی فنڈنگز پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جبکہ حکومت کو فیس میں اضافے سے کوئی براہ راست فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔لیکن حکومت کو یہ مدد ضرور ملے گی کہ وہ سروسز کو بہتر بنا سکتی ہے۔
Comments are closed.