بیجنگ:کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیق کے لیے چینی شہر ووہان جانے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین جانے والے تفتیشی ٹیم کے دو ارکان میں سے ایک کو واپس کردیا گیا ہے، دوسرے کو ایک اور ملک میں روک دیا گیا ہے۔
دونوں افراد کو ویزا کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے لیے چین نے ووہان میں عالمی تحقیقات کی اجازت دسمبر میں دی تھی، کورونا وائرس کا پھیلاؤ 2019 کے آخر میں ووہان شہر کی مارکیٹ سے ہوا تھا۔