کیف:روس نے یوکرین کے کئی علاقوں میں حملوں کے دوران اہم تنصیبات اور رہائشی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔
دنیپرو میں روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی حکام کے مطابق دنیپرو، خارکیف اور لویو میں روس نے میزائل حملے کیے ہیں۔
دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔عمارت کے ملبے سے 15 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے، خارکیف اور لویو میں روسی میزائل حملوں میں حساس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
دارالحکومت کیف میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں جن کی تفصیلات ابھی نہیں ملیں۔
Comments are closed.