شکیل احمد قریشی کو رائل ایوارڈ نائٹ ہڈ سر اور علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو MBE کا ایوارڈ ملنے پر تقریب کا انعقاد

157

لوٹن:برطانیہ کے بادشاہ عزت مآب چارلس سوم کی جانب سے نائٹ ہڈ سر کا خطاب ملنے کے بعد پاکستانی کشمیری نژاد سر ڈاکٹر شکیل قریشی (ستارہ امتیاز )اور معروف مزہبی و سماجی شخصیت مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کو ممبر آف برٹش امپائر MBE کا ایوارڈ ملنے کے بعد انکے ہوم ٹا ئون میں انکے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام مقامی کونسل کے ٹا ئون ہال میں مئیر کونسلر سمیرا سلیم کی صدارت میں کیا گیا دیگر مہمانان خصوصی میں سابق ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر ریاض نوید بٹ جج شمیم اور سردار نواز شامل تھے ۔جبکہ انتظام مشترکہ طور پر کالم نویس سابق مئیر لوٹن کونسلر ریاض بٹ، خواجہ سلیم اور پروفیسر ممتاز بٹ نے کیا تھا۔

نظامت پروفیسر ممتاز حسین بٹ نے کی آغاز مولانا قاری شفیق الرحمان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعتیہ کلام محمد اکرم باہو نے پیش کیا امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں MBE کا ایوارڈ کمیونٹی کی خدمت کرنے پر ملا ہے وہ اپنے ایوارڈ کو اعزاز سمجھ کر اپنی کمیونٹی کے ہی نام کرتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کے خواتین حضرات جن میں ہماری بہنیں اور بیٹیاں شامل ہیں کی دعاؤں کی بدولت یہ ایوارڈ انہیں ملا ہے وہ خوش قسمت ہیں کہ نہ صرف لوٹن بلکہ برطانیہ پاکستان اور کشمیر تک میرے خیرخواہوں نے مجھے مبارکباد اور دعائیں دی ہیں اور انہوں نے جو رفاہی کام شروع کر رکھے ہیں ان پر سب لوگوں کی مکمل مدد اور تعاون حاصل ہے۔

قاضی عبدالعزیز نے مئیر لوٹن اور میزبانوں کا والہانہ استقبال کرنے کا شکریہ ادا کیا پروفیسر سر شکیل احمد قریشی کو جب خطاب کے لئے دعوت دی گئی تو تقریب کے شرکاء نے تالیاں بجا کر اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ فرحت جذبات سے ابدیدہ ہوگئے انہوں نےاپنی کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعاوں اور پیشے سے لگن اورمحنت کا صلہ قرار دیا اور کہا کہ مشکل حالات میں انہوں بہن اوربھائیوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جبکہ اپنی اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر انکی رہنمائی اور سر پرستی کی یاد رہے ڈاکٹر شکیل احمد قریشی کو گزشتہ سال ملکہ برطانیہ نے سر کے خطاب سے نوازا تھا جج شمیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہم بھائی آج جس مقام پر پہنچے ہیں یہ والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے گھر میں ہمیشہ تعلیم اور اچھائی کی بات کی پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار محمد نواز خان نے کہا کہ مقامی کونسل کے چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے یہ محسوس ہورہا ہے کہ اس تقریب میں انکا بھی بھر پور حصہ ہے کیونکہ یہاں انکے شاگرد بھی موجود ہیں جو ڈاکٹرز پروفیسر کونسلر اور دوسرے شعبوں سے منسلک ہیں انہوں قاضی عبدالعزیز چشتی ، سر شکیل احمد قریشی اور دوسرے مہمانوں کو مبارکباد دی ۔

ریاض نوید بٹ نے اپنے خطاب میں کہا برطانیہ میں آباد ہماری کمیونٹی کی کامیابیوں کی وجہ تعلیم ہی یے جو کامیابی کی کنجی ہے انہوں نے کہا کہ انکے سارے بچے اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں یہ اللہ تعالی کا خصوصی کرم ہے کہ ان نے تمام مہمانوں کو خراج ٹحسین پیش کیا اور میزبانوں کو خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔سابق مئیر ریاض بٹ نے امام قاضی عبدالعزیز چشتی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور پروفیسر سر شکیل قریشی کی میڈیکل میں انوینشن پر سر کا خطاب اور دوسرے بھائی کو عدلیہ میں اعلی عہدے پر فائز ہونے پر اور سردار نواز خان کی تعلیمی اداروں میں اعلی کارکردگی ریاض نوید بٹ کی آزاد کشمیر میں قانون سے متعلق اعلی کارکردگی پر مبارکباد دی ۔

ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل کونسلر اسلم خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مولانا عبدالعزیز چشتی پروفیسر سر شکیل احمد قریشی ،جج شمیم قریشی ، سردار نواز خان ، اور ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ، سابق مئیر راجہ سلیم نے مختصر خطاب میں مہمانوں کو لوٹن آمد پر خوش آمدید کہا ، اور مولانا قاضی عبدالرشید چشتی نے اخر میں دعا کراوئی ،سابق مئیر کونسلر طاہر ملک ، کونسلر خدیجہ ملک ، سابق مئیر ایوب چوہدری ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسین رحمان ، کریم مغل، شریف چوہدری، پیپلز پارٹی کے ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ، راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ ، مسعود رانا ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رضا محمود ،راجہ یعقوب خان ، قیوم چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ محترمہ عذرا قریشی ، شبینہ قریشی ، شیراز قریشی ، پاکستان ہائی کمیشن سے اجمل مصطفے ، ڈاکٹر گل زمان بٹ، بابو اللہ دتہ ، چوہدری نثار ، اسرار راجہ ، احتشام قریشی ، طارق چوہدری انسپاہر ریڈیو ، میرپور ائیرپورٹ موومنٹ کے چیرمین حاجی چوہدری قربان حسین ، طارق بٹ ، قاضی ضیاء المصطفٰی ، فیاض قریشی ، اسرار احمد بٹ ، عطا قاضی ، سراج قاضی ، ازاد ملک، سردار گلریز ، راجہ شوکت کیانی ، شوکت بٹ ، اعجاز بٹ ، اسلم کیانی ، خالد احمد ، عرفان خان ، محمود احمد ، عقیل الزمان، آصف دتہ ، الیاس بٹ ،ظہیر قریشی ، اور دیگر خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔

آخر میں تمام مہمانوں کو مئیر لوٹن کی طرف سے سرٹیفکٹس آف اچیو بھی دئیے گئے اور مہمانوں نے مئیر پارلر میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب جس میں حال ہی میں کنگ چارلس نے اپنے دورہ کے دوران دستخط کئے تھے سب مہمانوں نے دستخط بھی کئے ، میزبانوں نے راجہ سلیم ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، طاہر ملک اور راجہ اعظم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.