مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

103

لاہور: مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت آج شام 6 بجے اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ دریں اثنا چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیش کش پر (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔

Comments are closed.