یورپی پارلیمنٹ کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

91

لندن:یورپی پارلیمنٹ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو یورپ میں بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا کردار صرف مشاورتی ہے لیکن یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو مزید پابندیوں کیلئے ملاقات کریں گے۔یورپ میں رہنے والے ایرانی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اسلامی پاسدارانِ انقلاب پر پابندی عائد کی جائے۔

ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگائی گئی تو وہ یورپی یونین کی افواج کو دہشتگرد تنظیم قرار دے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے یورپی یونین کے خارجہ اُمور چیف جوزف بوریل سے کہا کہ پاسداران انقلاب وہ ادارہ ہے جس نے تحفظ فراہم کیا۔

پاسدارانِ انقلاب پر پابندی سے ایرانی حکومت کے حامیوں کو اس تنظیم کیلئے فنڈنگ یا پروپیگنڈا سرگرمیاں کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Comments are closed.