سردار شعیب نوازش کے انتقال پرملک محمد شبیر،ملک مظفر،مسعود رانا اور ملک غلام محی الدین منہاس کا اظہار تعزیت

145

لوٹن:تحریک آزادی کشمیر برطانیہ کے متحرک رہنما جو اپنی زندگی میں تحریک کے ساتھ ہمیشہ وابستہ اور سرگرم رہے سردار شعیب نوازش مرحوم کی تعزیت کیلئے انکے گھر سلاؤ میں ان کی وفات کے بعد تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں لوٹن کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جاکر انکے بیٹوں، کزن سردار شکیل احمد خان ایڈووکیٹ، بھائی سردار شمشاد اور سردار آفتاب ایڈووکیٹ سے تعزیت کی۔

اس وفد میں سابق جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ملک محمد شبیر، ملک مظفر،پیپلز پارٹی کے راہنما مسعود رانا اور ملک غلام محی الدین منہاس ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز یو کے شامل تھے۔

اس موقع پر سردار شعیب نازش مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور در جات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی درجات عطا فرمائے اور جملہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

Comments are closed.