چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے شخص نے چوتھی شادی کرلی

95

لاس اینجلس:نیل آرمسٹرانگ کے بعد چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے امریکی شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر چوتھی شادی کرلی۔

میڈیا کے مطابق بزایلڈرن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں شادی کی۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بزایلڈرن کی 3 طلاقیں ہوچکی ہیں۔

میڈیا کے مطابق بزایلڈرن سمیت 3 امریکی خلاباز 1969 میں چاند پر گئے تھے،اس مشن میں شامل دیگر 2 خلابازوں کی موت ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاباز نیل آرمسٹرانگ کے 16 منٹ بعد بزایلڈرن نے چاند پر قدم رکھا تھا۔

Comments are closed.