میگھن مارکل کی بہن کی اپنے بہنوئی شہزادہ ہیری پر سخت تنقید

95

لندن:میگھن مارکل کی بہن سمانتھا مارکل نے اپنے بہنوئی برطانوی شہزادہ ہیری پر سخت تنقید کی ہے۔

میڈیا کے مطابق سمانتھا مارکل نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شہزادہ ہیری جذباتی طور پر چھوٹا انسان ہے جسے مشوروں کی ضرورت ہے۔

سمانتھا مارکل نے کہا کہ پرنس ہیری بےشرم آدمی ہے اور وہ یہ کھیل توجہ حاصل کرنے کے لیے کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہیری میں ہمدردی، پچھتاوے اور شرم کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے شاہی خاندان اور اس کے افراد سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

Comments are closed.