بیجنگ:چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔
انتہائی دولت مند اور چین کے بااثر بزنس مین ماضی میں اپنی بےپناہ دولت کے باعث ایشیا کے دوسرے متمول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔
امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے بلین ایئر انڈیکس کے مطابق اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔
امریکی میڈیا ادارے کے مطابق صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔
Comments are closed.