لندن:برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 6سینٹی گریڈ تک گرنے کے بعد ڈرائیورز کو پولیس کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ سڑکوں پر احتیاط برتیں ، غفلت بڑے حادثات کو جنم دے سکتی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
سڑکوں پر برف باری کی وجہ سے مسائل دیکھے جا رہے ہیں،کیٹن اور لنکاسٹر کے درمیان حادثات ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، یارکشائر میں تھرسک اور نارتھلرٹن کے درمیان ایک سڑک حادثے کے بعد بند کر دی گئی۔
ساؤتھ ویلز میں ایک پہاڑی سے نیچے پھسلتی ہوئی کاروں کو بھی فلمایا گیاجب کہ میٹ آفس نے لندن، ساؤتھ ایسٹ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز، نارتھ ویسٹ اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پیلے موسم کی وارننگ بھی جاری کی ہے،ڈیش کیم فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ برفیلی سڑک پر لاپروا ڈرائیور کار کا کنٹرول کھو بیٹھا ہے۔
ریلوے پر ہڑتال میں خلل کے بعد سرد موسم کی وجہ سے ٹرینوں میں تاخیر ہوئی ہے، نیٹ ورک ریل نے متبادل کوچ کی خدمات فراہم کی ہیں، سمرسیٹ میں ایک تصادم میں 70کے قریب لوگوں کو لے جانے والی بس الٹ گئی جس میں کچھ مسافروں کو سرجری کی ضرورت پڑی۔
سمرسیٹ کے این ایچ ایس ہسپتال نے بتایا کہ 27مریضوں کو معمولی زخموں کے یونٹ میں لے جایا گیا تھا جب کہ دیگر 26 کو ٹریفک کے سنگین تصادم کے باعث زخمی ہونے کی وجہ سے مسگرو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔
Comments are closed.