لوٹن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کے زہر اہتمام اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت برانچ کے صدر ظفر جونیئر نے جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رشید عباس بٹ نے انجام دیئے۔
اس موقع پر جے کے ایل ایف کے مرکزی سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل، زونل سینئرنائب صدر یوسف چوہدری، ممبر ورکنگ کمیٹی اعجاز ملک اور دیگر قائدین نے کہا کہ 11فروری کو بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی کے پروگرامز جہاں دنیا بھر میں منعقد ہو رہے ہیں اسی طرح برطانیہ زون کی جانب سے انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر بھرپور مظاہرہ ہو گا۔
مظاہرے میں شہید کے جسد خاکی کی کشمیری قوم کو حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا،رہنماؤں نے کہا کہ مقبول بٹ کا قصور یہ تھا کہ وہ جہالت، لالچ، استحصال، غلامی، اقربا پروری اور منافقت کی قوتوں کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے ، محمد مقبول بٹ کے مشن یعنی ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی تک جہدوجہد اور قربانیاں جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں ممبر ورکنگ کمیٹی قاری عجائب، سردار شکیل، تصدق ملک، حمید خان، تنویر خان، رفاقت علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں تنظیم کے سینئر رہنما ظفر جونیئر، یوسف چشتی کے والد، پروفیسر ظفر خان کے تایا لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما کونسلر مشتاق ملک کی ہمشیرہ، ماجد خان کے داماد، افضال ماجد کے بہنوئی، چو ہدری رفیق کے پھوپھا کی وفات پرایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
Comments are closed.