لوٹن میں فری ہیلتھ سٹیشنز صحت کی سادہ جانچ کے لئے آسان رسائی فراہم کرتے ہیں

136

لوٹن:ایک مفت ہیلتھ اسٹیشن جو بلڈ پریشر، BMI (باڈی ماس انڈیکس)، جسم میں چربی کی فیصد اور جذباتی تناؤ کی سطح کو چیک کرتا ہے، اب ہیرس فارمیسی ڈنسٹیبل روڈ بری پارک لوٹن میں دستیاب ہے۔

تین دیگر اسٹیشنوں کی کامیابی کے بعد شہر میں نصب ہونے والا یہ چوتھا ہیلتھ اسٹیشن ہے، جس میں پچھلے سال 7,600 سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 14,000 صحت کی جانچ مکمل کی تھی۔

صحت عامہ کی پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر خدیجه ملک نے کہا کہ "ہیلتھ اسٹیشنز اب آپ کے بلڈ پریشر کی جانچ اور ٹریکنگ کو تیز اور آسان بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال 1,720 لوگ نے ہمارے مفت ہیلتھ سٹیشنز کا استعمال کیا جس سے ان کی شناخت ہائی، بہت زیادہ یا شدید بلڈ پریشر کے طور پر کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح اور کہاں فالو اپ کلینکل سپورٹ حاصل کرنا ہے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا اس سال میں اور بھی زیادہ لوگوں پر زور دینا چاہتی ہوں کہ وہ صحت کے اسٹیشنوں کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنی صحت کی باقاعدہ جانچ کریں۔ مفت ہیلتھ اسٹیشنزلوٹن سنٹرل لائبریری (پہلی منزل) سینٹ جارج اسکوائر، انسپائراسپورٹس ولیج بٹر فیلڈ گرین روڈ،لوٹن ویلبیئنگ ہب (پرانا پوسٹ آفس) دی مال اور ہیرس فارمیسی بری پارک میں واقع ہیں۔

Comments are closed.