سابق صدر پاکستان پریس کلب یوکے مبین چوہدری مرحوم کے انتقال پر جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

233

لوٹن:پاکستان پریس کلب یوکے کے سابق صدر مبین چوہدری مرحوم کی اچانک وفات پر کمیونٹی صدمے سے دوچار ہے۔برطانیہ کے سینئر صحافی سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ اوصاف لندن سابق صدر پاکستان پریس کلب یوکے مبین چوہدری کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانا یقیناً ایک بڑا سانحہ ہے، برطانیہ میں صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بھی صدمہ سے دوچار ہے ۔

مبین چوہدری کی وفات پر مرکزی صدر پاکستان پریس کلب یوکے شیراز خان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی زیر سرپرستی میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب کا آغاز حافظ قاری شفیق الرحمان کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی مولانا قاری محمد کامران نے نعتیہ کلام اور قصیدہ بردہُ شریف جامعہ کے طالب علموں کے ساتھ پڑھا اس سے قبل مقررین نے مبین چوہدری کو خراج عقیدت پیش کیا شیراز خان نے بتایا کہ ان سے آخری ملاقات پاکستان پریس کلب کے انٹخابات کے موقعہ پر لندن میں ہوئی تھی سارے معاملات ان کی ہی سرپرستی میں انہوں نے خود طے کئے تھے کسی کو شبہ تک نہ ہوا کہ انہیں کسی قسم کی بیماری لاحق ہےن تقریب کے اختتام پر گھرچلے گئے اور گاڑی میں ہی اللہ کو پیارے ہوگئے انکی اچانک موت پر پوری کمیونٹی صدمہ سے دوچار ہوگئی۔

سابق مئیر اور کالم نگار ریاض بٹ نے انکی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا انکی موت سے صحافتی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ، سابق مئیر کونسلر طاہر ملک نے انکی کمیونٹی کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مرسی یونیورسل کے چیرمین نذیر قریشی نے کہا کہ وہ کشمیری تھے انکی فیملی کا ابائی تعلق جموں سے تھا انکی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا وہ اپنے دل میں آزادی کشمیر کیلئے تڑپ رکھتے تھے۔

پرفیسر امتیاز چوہدری نے کہا مبین چوہدری ایک کہنہ مشق صحافی تھے انکی صحافتی خدمات کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا ، پروفیسر ممتاز حسین بٹ نے کہا مبین چوہدری کی اچانک موت پر دکھ ہوا اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے ، شبیر ملک نے انکے صحافتی کردار کو سر ہاتے ہوئے کہا وہ تقریبا تین دفعہ پریس کلب کے صدر رہے اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے اور جہان فانی سے چل بسے ، فیاض قریشی نے بھی مرحوم کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ، پاکستان پریس کلب کے نو منتخب نائب صدر راجہ اصرار آحمد نے انکی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ، صدر پاکستان پریس کلب لوٹن راجہ اسرار خان نے مبین چوہدری کو خراج عقیدت کے ساتھ تمام احباب کا شکریہ ادا کیا پیلپز پارٹی کے مرکزی رہنما غلام محی الدین ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا آخر میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے مبین چوہدری کی خدمات پر کہا انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ کھبی پورا نہ ہوسکے گا اور انکی بخشش کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقعہ پر ذیشان مِلک ، عرفان خان ، محمود خان ، مدثر چوہدری اور دیگر موجود تھے۔

قبل ازیں لوٹن کی مرکزی جامح مسجد میں مبین چوہدری کے لیئے دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے پیر اور منگل کے میرپور ائیر پورٹ کے چیئرمین اور مسجد کمیٹی کے سابق چیرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے مبین چوہدری کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں شراز خان عتیق الرحمن اسرار خان اسرار راجہ سمیت اقدس مغل چوہدری محمد شریف چوہدری زاہد پرویز راجہ زاروب اور دیگر درجنوں افراد نے مبین چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوری صحافی برداری سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی یے امام مولانا حافظ اعجاز احمد نقشبندی نے مبین چوہدری کے خصوصی دعا کروائی انہوں نے پاکستان کا نام اور علم بلند رکھنے کے لیے مبین چوہدری کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیر پاکستان اور اسلام کے لیے برطانیہ بھر کے صحافیوں کو کردار ادا کرنے میں اہم کردار ہے۔

دوسری جانب پاکستان پریس کلب کے صدر شیراز خان سے لارڈ قربان حسین، سر ڈاکٹر شکلیل احمد قریشی ستارہ امتیاز، امریکہ سے معروف صحافی خورشید الزمان عباسی لاہور سے مبین چوہدری کے دیرینہ ساتھی ظہیر بابر پاکستان سنٹر لندن کے صدر کونسلر طارق ڈار، ساوتھمہٹن سے چوہدری زیارت پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے یوکے میں چیرمین چوہدری عبدالعزیز، حاجی محمد منیر ڈاکٹر رضوان بٹ، لائق علی۔حبیب جان، کینڈا سے معروف صحافی بدر منیر چوہدری اور دیگر سینکڑوں افراد نے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ برطانیہ بھر کی مساجد میں دعاوں کا سلسلہ جاری یے پاکستان پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری جنرل زاہد نور کے مطابق برطانیہ میں تمام ممبران کے گھروں میں کمیونٹی رہنما تعزیت کررہے ہیں جبکہ پاکستان پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل ارشد رچیال کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی محسن نقوی نے بھی مبین چوہدری کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

ادھر پاکستان پریس کلب یوکے کےسینئر نائب صدر مسرت اقبال نائب صدر میر اکرم اور سیکرٹری مالیات عدیل خان مبین چوہدری کے کزن بھائی اکرم عابد کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جو ہسپتال سے باڈی ریلیز اور نماز جنازہ کے وقت کا تعین ہوتے ہی اعلان کے بارے میں اگاہ کریں گئے مبین چوہدری کی نماز جنازہ ایسٹ لندن کے علاقے والتھم سٹو کی جامح مسجد لی۔برج روڈ ادا کی جائے گئی اس موقع پر نماز جنازہ جمعہ یا جمعرات کو کسی وقت بھی متوقح ہے لیکن حتمی اعلان فیملی اور پاکستان پریس کلب یوکے اپنی پریس ریلیز کےذریعے کرے گا،پاکستان پریس کلب یوکے کے نومنتخب باڈی اور ممبران نے کمیونٹی اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا یے جنہوں نے اس کڑے وقت میں مبین چوہدری کی فیملی اور ممبران کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

Comments are closed.