لوٹونین کرسٹل اسپورٹس انڈور کرکٹ لیگ ڈینبی ہائی سکول اسپورٹس ہال میں منعقد ہوئی ۔ لیوٹونین کلب کے رضاکار منصور راٹھور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں پیش کیں۔ سانوال ٹائیگرز نے لیگ جبکہ یاسر کرسٹل نے لیگ کپ جیت لیا۔
لیگ میں حامد ریاض کو بہترین بلے باز، وسیم خان بہترین باؤلر اور طاہر مرتضیٰ بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ تاہم اس موقع پر انتظامی کمیٹی، امپائرز، کھلاڑی اور سب سے بڑھ کر وہ سپورٹرز جنہوں نے ضرورت پڑنے پر سپورٹ اور مدد کی ان کا کہنا تھا کہ لیگ کا انعقاد تواتر سے جاری رہنا چاہیے۔
Comments are closed.