لیوٹن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما اور قائد تحریک امان اللہ خان کے درینہ ساتھی چوہدری لیاقت انتقال کر گئے
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما اور قائد تحریک امان اللہ خان کے درینہ ساتھی ، سرہوٹہ سمروڑ ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے چوہدری لیاقت برطانیہ کے شہر لیوٹن میں جہان فانی سے رخصت ہو گئے، جن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ان کے تنظیمی ساتھیوں نے برطانیہ بھر سے اپنے ساتھی سے بچھڑنے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ان کے بچوں اور عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے
Comments are closed.