لندن:مشتبہ پیکیج موصول ہونے کی اطلاعات پر لندن کے علاقے نائن ایلمز میں قائم امریکی سفارتخانے کی عمارت میں آج صبح لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
یہ واقعہ صبح 11 بجکر 7 منٹ پر پیش آیا جسے بعد ازاں غلط اطلاع قرار دیا گیا۔سفارتخانے کی عمارت میں 10 بجکر 15 منٹ پر ایک الارم بجا، جس نے لوگوں کو ہدایت دی کہ کھڑکیوں سے دور رہیں اور اسمبلی ایریا میں چلے جائیں۔
سفارتخانے کے باہر پولیس نے شہریوں کو علاقے سے نکلنے کی ہدایت دی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے پولیس اہلکاروں نے گشت کیا۔لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایمبیسی کے باہر مشتبہ پیکیج والا معاملہ سلجھانے کے بعد معمول کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ لندن حکام نے تفتیش کی اور سفارتخانے کے باہر مشتبہ پیکیج کلیئر کیا۔
سفارتخانے نے بروقت اقدامات پر لندن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ایمبیسی آنے والوں سے ان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
Comments are closed.