چوہدری لیاقت علی کی میت سرہوٹہ کوٹلی ر وانہ، نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام 7 بجے سرہوٹہ کوٹلی ڈگری کالج میں ادا کی جائیگی

123

اسلام آباد:جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما اور کوٹلی سے سابق کشمیر کونسل کے سابق رکن چوہدری الیاس کے بردار نسبتی چوہدری لیاقت علی کی میت اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور میت سرہوٹہ کوٹلی ر وانہ کردی گئی ہے ۔

چوہدری لیاقت علی کا چند دن پہلے لندن لوٹن کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا انکی نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام 7 بجے سرہوٹہ کوٹلی ڈگری کالج میں ادا کی جائے گئی، اس سے قبل انکی میت انکے قریبی دوست پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر شیراز خان اور چوہدری الیاس نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے وصول کی۔

یاد رہے کہ وہ معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری تاج کے ماموں اور جنگ لندن کے نمائندے شہزاد علی کے چچا تھے اس سے قبل انکی نماز جنازہ لوٹن کی جامع مسجد میں حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کی گئی تھی ۔

چوہدری لیاقت علی کی وصیت کے مطابق انکی تدفین سرہوٹہ انکے آبائی علاقے میں کی جائے گئی مرحوم لیاقت علی نیک انسان تھے اور ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیئے کوشاں رہے ہیں۔

Comments are closed.