لندن:لندن کے سب سے بڑے سٹیٹ ایجنٹ کے باس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں رینٹل آپشنز میں کمی اتنی ڈرامائی ہے کہ لوگوں کو لندن سے مزید باہر جانے کی ضرورت ہوگی۔ فاکسٹنز چیف ایگزیکٹیو گئے گیٹنز نے بی بی سی کے پروگرام ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کا قطعی طور پر خیرمقدم نہیں کرتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے لوگوں کو لندن سے باہر منتقل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پرائسز مقرر کی جا رہی ہیں، ان پر لوگوں کو جائیداد کی قسم یا مقام پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔
یہ بات ایسے وقت سامنے آئی ہے جب فاکسٹنز نے یہ رپورٹ کیا ہے کہ اس کا سالانہ منافع گزشتہ سال دگنا ہو گیا ہے۔ اس کے لیٹنگ بزنس میں مستحکم ترین گروتھ دیکھی ہے۔ اس کے تازہ ترین نتائج کے مطابق آمدنی میں 17فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال لندن میں کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ مسٹر گیٹنز نے سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کے درمیان عدم توازن کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ بنیادی طور پر مارکیٹ کی اکثریت کیلئے قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سٹاک کا مسئلہ ہے۔
مسٹر گیٹنز نے غیر صحت مندانہ سپلائی اور ڈیمانڈ کے چیلنجز کو گزشتہ ستمبر میں منی بجٹ میں کئے گئے پالیسی فیصلوں کے ماتحت رکھا، جس کی وجہ سے مارگیج ڈیلز خریدنے میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ مارکیٹ میں قلت اگلے دو سے تین سال تک برقرار رہے گی لیکن فاکسٹنز کو توقع ہے کہ سیلز ایکٹوٹی میں، جو گزشتہ چھ ماہ سے سست پڑی ہے، سال رواں کے آخر میں بہتری آئے گی۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مارگیج ریٹس کم ہونا شروع ہو گئے ہیں اور خریداروں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سال کے آخر میں سیلز مارکیٹ زیادہ سازگار ہو سکتی ہے۔ 2022کی دوسری ششماہی میں برطانیہ میں اوسط ہائوس پرائسز گر رہی ہیں کیونکہ خریداروں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور مارگیج کے بلند ریٹس اور مصارف زندگی کی وجہ سے خریداری سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔
تاہم ہیلی فیکس کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صورت حال میں کچھ بہتری آئی ہے۔ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برطانیہ کی جائیداد کی اوسط پرائسز میں 1.1فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ جنوری میں 0.2فیصد کی شرح سے گروتھ ہوئی۔ ہیلی فیکس مارگیجز ڈائریکٹر کم کنیرڈ نے کہا کہ مارگیج ریٹس میں حالیہ کمی، کسٹمرز کے اعتماد میں بہتری اور لیبر مارکیٹ میں مسلسل لچک کے ساتھ نومبر اور دسمبر میں دکھائی دینے والی گراوٹ کے بعد قیمتوں کو مستحکم کرنے کی دلیل سے مدد مل رہی ہے۔
پھر بھی سہ ماہی بنیادوں پر ہائوس پرائس 2.5فیصد تک کم ہونے کے ساتھ بنیادی سرگرمی عام طور پر تنزلی کے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ ماہ رواں کے آغاز میں پراپرٹی پورٹل رائٹ موو نے پایا کہ گھروں کے متلاشی کورونا وائرس کوویڈ پینڈامک کے مقابلے میں اب وسیع جغرافیائی ایریا میں گھر تلاش کر رہے ہیں، جس کے ساتھ ساتھ سستے علاقوں میں جائیدادوں کی تلاش میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.