لوٹن: پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ (AK) کی جانب سے تقریب کا اہتمام

127

لوٹن میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ ( آزاد کشمیر) کی مرکزی قیادت و کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت مرزا تنویر جرال نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان تھے ۔

اس موقع راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھاپاکستان کی عدلیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے میاں محمد نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پرتاحیات نااہل کیا گیا، جو شرمناک، افسوسناک ہے.میاں نواز شریف نے پاکستانی قوم کے لئے جو قربانیاں دی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے بحیثیت وزیر اعظم آزاد کشمیر لوگوں کی جوخدمت کی ہے وہ ریکارڈ پر موجود ہے، بلا تفریق ہر معاز پر صحیح معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے اورآج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، میرا یہ ماننا ہے کہ کشمیری اپنا مقدمه خود لڑیں اور فورم پر آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

تقریب میں سابق اوورسیز کمشنر زبیر اقبال کیانی، ارباب کمال، شفیق پلالوی، امجد فاروق، راجہ مروت، مرزا توقیر، سمیت برطانیہ بھر سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

Comments are closed.