برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹے آگے،موسم گرما کے اوقات کا آغاز

80

لندن:برطانیہ میں اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ آگے کے موسم گرما ٹائم کا آغاز کر دیا گیا، گھڑیوں میں ایک بجنے پر ایک گھنٹہ آگے کرکے 12 بجا دیئے گئے۔

سمر ٹائم کا آغاز مارچ کے آخری اختتام ہفتہ پر کیا جاتا ہے جو کہ اکتوبر کے آخری اختتام ہفتہ تک چلے گا اور آخری اتوار کی صبح ایک گھنٹہ آگے کرکے ونٹر ٹائم کا آغاز کر دیا جائےگا۔

گھڑی میں وقت کو ایک گھنٹہ آگے کرنے کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ سمر ٹائم کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 گھنٹے رہ جائے گا۔

برطانیہ میں ہفتہ اور اتوار کی شب لوگوں کو سونے کیلئے ایک گھنٹہ کم ملے گا لیکن اس کے بدلے شام میں ایک گھنٹہ زیادہ روشنی ملے گی۔ بیشتر افراد جلد شام ہو جانے اور اندھیرے کے سبب پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی کا فیصلہ پہلی جنگ عظیم میں 1916 میں ہوا تھا تاکہ سورج سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے اس وقت اسے ڈے ٹائم سیونگ کہا جاتا تھا۔

Comments are closed.