ایسٹ لندن کے فلیٹس میں آتشزدگی سے خاتون ہلاک،5افراد زخمی

87

لندن:ایسٹ لندن میں فلیٹس کے ایک بلاک میں آگ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کے بعد قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک متاثرہ خاتون جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

جمعرات کی سہ پہر مقامی وقت 17:26 بی ایس ٹی پر ایمرجنسی سروسز کو آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد پانچ ایمبولینس سٹاف اور ہیلی کاپٹر کو بیکٹن کے ٹول گیٹ روڈ پر بھیجا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا سبب جانے کیلئے انکوائری جاری ہے۔

میٹ پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس، لندن ایمبولینس سروس اور لندن فائر بریگیڈ آگ سے نمٹنے کیلئے جائے وقوع پر موجود ہیں۔ نیوہیم کی میئر رخسانہ فیاض نے کہا کہ ہمیں اس خبر سے بہت دکھ ہوا ہے کہ بیکٹن میں فلیٹس میں لگنے والی آگ سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ انہوں نے سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹول گیٹ روڈ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آس پاس کی سڑکوں پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔

Comments are closed.