اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد12کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے28مارچ2023تک کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی شرح جاری کر دی، جس کے مطابق پورے پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 سے تجاوز کر گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر کے لحاظ سے بھی ووٹرز کی شرح جاری کی گئی ہے، سب سے زیادہ ووٹرز 26 سال سے 35 سال کی عمر میں ہیں جبکہ چھبیس فیصد ووٹرز کی عمریں 26 سال سے 35 سال کے درمیان میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد ہے جبکہ خواتین وٹرز کی شرح 46 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز دس لاکھ بیس ہزار نو سو ترپن ہے جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے۔
Comments are closed.