برطانیہ میں 35 فیصد پاکستانی نسل پرستانہ رویئے کا شکار

183

لندن:برطانیہ میں کوڈ ایونس سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانی نسل پرستانہ رویئے کا شکار ہیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی سروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نسلی طور پر انصاف پسند معاشرہ ہونے کے قریب نہیں، ادارہ جاتی نسل پرستی میں کمی کا حکومتی دعویٰ درست نہیں۔ سروے کے مطابق اقلیتوں کی ایک چوتھائی تعداد کو نسل پرستانہ حملوں کا سامنا ہے۔

اس تحقیقاتی سروے کے سربراہ پروفیسر نیسا فِنی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش نسل پرستانہ رویہ معمول بن چکا ہے۔ نسل پرستانہ رویئے کے باوجود اقلیتیں برطانیہ سے مضبوط تعلق کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتی ہیں۔سروے کے مطابق برطانیہ میں تمام نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو جسمانی اور زبانی نسل پرستانہ رویئے کا سامنا ہے۔

Comments are closed.