آزاد کشمیرانتخابات:چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس

0 257

مظفرآباد : آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی عمل کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

مظفرآباد اسمبلی

انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے ڈویژنل کمشنر انتظامی افسران الیکشن کمشن کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے، ووٹر لسٹوں کو نادرا کے ساتھ مل کر مکمل کروا دیا گیا،چیف الیکشن کمشن نے تحصیلوں کی سطح انتظامی افسران کو اسسٹنٹ رجسٹریشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں چیف الیکشن کمشنرمظفرآباد بیس جنوری سے نو فروری تک نادرا سے حاصل شدہ فہرستوں کو گھر گھر اندارج کا عمل مکمل کیا جائے گا، دس فروری کو نادرا تصدیق شدہ انتخابی فہرستیں کا مسودہ فراہم کرے گا ۔

تیئس فروری کو عوام کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر اعتراضات داخل کئے جا سکیں گے اور گیارہ مارچ تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات پر سماعت اور فیصلے کئے جائیں گے، تاہم یکم اپریل کو حتمی انتخابی فہرست جاری کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.