نارتھ لندن: نارمن روڈ پر 17 سالہ نوجوان گولی لگنے سے ہلاک

73

لندن:نارتھ لندن میں ایک نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔17سالہ ٹیلر میکڈرمٹ ٹوٹنہم میں نارمن روڈ پر جمعرات کو مقامی وقت تقریباً 04:20ی ایس ٹی ایمرجنسی سروسز کو ملا تھا، جس کا جمعہ کی سہ پہر انتقال ہو گیا۔ نارمن روڈ پر کرائم سین قائم ہے۔ میٹ پولیس نے بتایا کہ اس ہلاکت کے سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈیٹکٹو چیف انسپکٹر نیل جان نے کہا کہ ہم اس واقعے کے وقت وہاں موجود لوگوں کے ایک بڑے گروپ سے معلومات کیلئے آنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہارنگے میں پولیسنگ کی سربراہ ڈیٹکٹو سپرنٹنڈنٹ کیرولین ہینز نے کہا کہ ایک اور نوجوان کی زندگی کے المناک نقصان کے بعد مشکل اور تکلیف کی اس گھڑی میں میرے خیالات ٹیلر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

آپ علاقے میں پولیس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو دیکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مقامی باشندوں کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ اگر انہیں کوئی تشویش ہے تو وہ اپنے پولیس آفیسرز سے بات کریں۔ سپیشلسٹ کرائم کمانڈ کے ڈیٹیکٹوز اس واقعے کی انویسٹی گیشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

Comments are closed.