برطانیہ، والدین نے وحشیانہ تشدد کرکے بچے کو ہلاک کردیا

79

لندن:برطانیہ میں کیمرے کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں والدین کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے بچے کو دکھایا گیا ہے۔

ناقابل یقین طور پر والد اپنے 10 ماہ کے بچے کو مار رہا ہے ۔ موت کے بعد جانچ سے معلوم ہوا کہ بچے کو اس وحشیانہ تشدد کے باعث 57 فریکچر ہوئے اور 71 چوٹیں آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی نگرانی کے کیمرے کی فوٹیج میں 10 ماہ کے بچے کے آخری گھنٹے دکھائے گئے۔

اس کے بعد اس کے والدین نے اسے سفاکانہ انداز میں قتل کردیا۔بچے کی کرسمس سے ایک دن پہلے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ بچے کا آخری ٹرپ تھا جو اس نے اپنی ماں کے ساتھ کیا تھا۔ والدین بھنگ کی لت میں مبتلا تھے۔ اسی وجہ سے پیدائش کے بعد بچہ زیادہ تر وقت والدین سے دور صحت کی دیکھ بھال مرکز میں رہا تھا۔

بچے کو فروری 2020 میں اس کی پیدائش کے فورا بعد والدین سے الگ کردیا گیا تھا۔ ججوں نے بتایا کہ فنلے کو اکتوبر 2020 میں عدالتی حکم کے بعد آٹھ ہفتوں کے لیے جوڑے کی دیکھ بھال میں واپس کر دیا گیا تھا۔ اب کیس کی مزید سماعت 26 مئی کو ہوگی۔

Comments are closed.