سینٹ ایڈورڈز کراؤن کا 16 فٹ کا جائنٹ بیسپوک ریپلیکا نصب کردیا گیا

62

لندن:ماربل آرچ لندن بی آئی ڈی نے سینٹ ایڈورڈز کراؤن کا ایک 16فٹ کا جائنٹ بیسپوک ریپلیکا نصب کیا ہے، جو ہفتہ 6 مئی کو ہونے والی تاجپوشی کی تقریب میں ایک اہم عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ریپلیکا کراؤن کا وزن 300 کلوگرام ہے اور اس میں 36 مختلف رنگوں کے گلاس سٹونز ہیں۔ ماربل آرچ میں جمعرات 11 مئی تک نمائش کیلئے اوپن ہے اور وزیٹرز تاج کے ساتھ تصاویر لے سکتے ہیں اور ماربل آرچ کے شاہی رابطوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے تنصیب کے اردگرد کیو آر کوڈ کو سکین کر سکتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ بیسپوک کراؤن ماربل آرچ میں سپیکرز کارنر کے قریب ہائیڈ پارک کی سکریننگ سائٹس سے ایک مختصر واک پر واقع ہے، جہاں ہفتہ 6 مئی کو چار بڑی سکرینز پر تاج پوشی کی تقریب اور جلوس کو دکھایا جائے گا۔ چونکہ ماربل آرچ کیلئے جان نیش کے اصل ڈیزائن 1826 میں تخلیق کئے گئے تھے، اس لئے مونومنٹ کا تقریباً 200 برسوں کے دوران نئے بادشاہوں کی تاجپوشی اور ویسٹ منسٹر ایبے جانے اور آنے والے جلوسوں کے ساتھ مضبوط تعلق رہا ہے۔ 1850 کی دہائی کے اوائل میں بکنگھم پیلس کے اپنے اصل مقام سے اپنے موجودہ گھر میں منتقل ہونے کے باوجود ماربل آرچ نے 1937 میں موجودہ بادشاہ کے دادا کنگ جارج ششم اور 1953 میں ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے تاجپوشی کے جلوسوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

ماربل آرچ کراؤن کو موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کی نمائندگی کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 1661 میں کنگ چارلس دوم کیلئے بنایا گیا تھا، جسے کنٹربری کے آرچ بشپ کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب کے اختتام پر کنگ چارلس سوم کے سر پر رکھا جائے گا۔ دیوہیکل ریپلیکا کو روشنیوں سے بھی مزین کیا گیا ہے، جو شام کے وقت ایک شاندار روشن ڈسپلے کریں گی۔ ماربل آرچ لندن بی آئی ڈی چیف ایگزیکٹو کی بکسٹن کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماربل آرچ کی شاہی تاج پوشی کی ایک طویل اور مشہور تاریخ ہے، جو مونومنٹ کی ابتدائی تخلیق سے لے کر 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تقریب تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بادشاہ چارلس سوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہے کہ ان کی تاجپوشی کے موقع پر اس شاندار اور حیرت انگیز حقیقت پسندانہ ایٹریکشن کو انسٹال کر کے سب کو لطف اندواز ہونے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے، جب وہ اس خاص شاہی وینچر سے پہلے اور بعد کے دنوں میں لندن کے اس حصے میں جا رہے ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرجوش اور متاثر کن ویژول ڈسپلے کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیٹرز ماربل آرچ کے رائل فیملی کے ساتھ طویل تعلق کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے واقعات میں اس کے وسیع تر کردار کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔ کی بکسٹن نے کہا کہ ہم کورونیشن ویک اینڈ کے آس پاس کے دنوں میں لندن میں ہزاروں متوقع وزیٹرز کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ وہ لندن کے اس حصے میں ہمارے پاس موجود وسیع اقسام کے پرکشش مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

رائل کورونیشنز میں ماربل آرچ کی تاریخ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہ سائٹ کا رزٹ کریں۔ https://marble-arch.london/culture-blog/marble-arch-coronation/ ماربل آرچ لندن بی آئی ڈی کو اپریل 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔ ماربل آرچ لندن بی آئی ڈی کاروبار کیلئے ایک چیمپئن ہے اور ماربل آرچ ڈسٹرکٹ میں واقع تقریباً 200 ممبرز بزنسز اینڈ آرگنائزیشنز کیلئے ایک مضبوط اجتماعی آواز فراہم کرتا ہے۔

بی آئی ڈی کا علاقہ جنوب میں پارک لین سےایجویئر روڈ کے ساتھ شمال میں پیڈنگٹن گرین تک پھیلا ہوا ہے، جو مغرب میں کناٹ ویلج اور مشرق میں میریلیبون تک وسیع ہے۔ ماربل آرچ کا علاقہ ایک متحرک ثقافتی مرکز ہے، جس کی تاریخی اہمیت ہے، جو اسے لندن کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک بناتا ہے۔ ماربل آرچ لندن ڈسٹرکٹ کو اجتماعی آواز فراہم کرتا ہے، جس میں ایک متنوع مقامی کمیونٹی اور کاروبار شامل ہیں۔

Comments are closed.