کوٹلی:اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ ارشد محمود نے بطور چوکی آفیسر سرساوہ تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 168 بوتل شراب برآمد کرلی۔
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی ڈرگ فری کشمیر مہم کے دوران ڈی آئی جی پی ریجن میرپور ،ڈاکٹر خالد محمود چوہان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی کوٹلی سردار فاروق اور ایس ایچ او سٹی کوٹلی محمد شہزاد چوہدری کی نگرانی میں چوکی آ فیسر سرساوہ،راجہ ارشد محمود نے ہمراہ نفری منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 168بوتل شراب برآمد کر لی۔
عوام علاقہ نے جرائم پیشہ،منشیات فروشوں کیخلاف پے درپے کامیاب کارروائیوں پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ،ڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان ،ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.