جدہ:سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی خوف ناک آتشزدگی میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پاکستان سے آنے والے عازمین حج مقیم تھے۔ ہوٹل کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی کارکنان نے 14 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 6 زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.