برطانیہ میں بس کے کرائے پر 2 پونڈ کے کیپ میں اکتوبر کے آخر تک توسیع

72

لندن:برطانیہ میں بس کے کرائے پر 2 پونڈ کے کیپ میں اکتوبر کے آخر تک توسیع کر دی گئی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں بس کے کرایوں پر 2پونڈ کے کیپ میں دوبارہ اکتوبر کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ کیپ جو لندن کے باہر 130سے زائد بس آپریٹرز پر نافذ ہوتا ہے نومبر میں بڑھ کر12ماہ کے لئے قیمتوں پر نظرثانی سے قبل ڈھائی پونڈ ہو جائے گا۔ کرایوں پر رواں حد میں توسیع ان وارننگز کے بعد دوبار کی گئی ہے کہ سینکڑوں سروسز اس کے بغیر ختم ہو سکتی ہیں۔

اس کا مقصد مسافروں کے مصارف زندگی کے رواں دبائو کو کم کرنے کے علاوہ بسوں کے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی بھی ہے تاہم آپریٹرز اب بھی دبائوسے پہلے کے مسافروں کی تعداد نہیں دیکھ سکے ہیں اور ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے مطابق بحالی کی سطحیں تقریباً 85سے 90 فیصد تک ہیں۔ کنفڈریشن آف پسنجر ٹرانسپورٹ نے جو برطانیہ کے بس اینڈ کوچ سیکٹر کے لئے ٹریڈ ایسوسی ایشن ہے۔ا سکیم کے لئے اضافی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے زیادہ اعتماد کے ساتھ سروسز کو فروغ ملے گا اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا، تاہمادارے کے چیف ایگزیکٹو گراہم وڈلر نے وارننگ دی ہے کہ فنڈنگ اور کیپ میں توسیع ملک کے ہر حصے میں ہر سروس کو محفوظ نہیں کریگی۔

ٹریڈ ایسوسی ایشن نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ 15 فیصد تک سروسز سیکٹر کے لئے مزید فنڈنگ کے بغیر ختم کی جاسکتی ہیں، اس کا کہنا ہے کہ اگر حکومت صورتحال کی بہتری میںواقعی سنجیدہ ہے تووزرا کو طویل مدت کے لئے ہماری بسوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ کمپین فاربیٹر ٹرانسپورٹ کے فارمن بیکر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ حکومت ان لوگوں کو راغب کرنے کیلئے بس فیئر کیپ کی تشہیر کرے جو عام طور پر بسیں استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سکیم کی بڑی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید قابل استطاعت بنانے سےزیادہ لوگ اسے استعمال کریں گے اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ حکومت نے کہا ہے کہ کیپ کی اکتوبر کے آخر تک توسیع اور نومبر 2024 تک ڈھائی پونڈ سبسڈی کرایوںپر 2 سو ملین پونڈ لاگت آئے گی ۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری مارک ہارپر نے کہا ہے کہ سکیم میں توسیع کی وجہ بس کے سفر کا پبلک ٹرانسپورٹ کی سب سے زیادہ مقبول قسم ہونا ہے لاکھوںافراداس پر انحصار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ کیپ میں توسیع سے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ بس کا سفر ہر ایک کے لئے قابل رسائی اور قابل استطاعت ہے جبکہ اس کا مقصد مصارف زندگی کے دبائو کو بھی کم کرنا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ بس انڈسٹری کی مدد کے لئےوبا سے بحالی کے لئے فنڈنگ میں 2ارب پونڈ سے زائد فراہم کر چکی ہے۔

2021میں منسٹرز نے نیشنل بس سٹرٹیجی شائع کی تھی جس میں نئی بس لینز کے سینکڑوں اور ٹکٹوں پر پرائس کیپ شامل تھے جس نے بس کو استعمال کے لئے زیادہ سستا اور آسان بنا دیا تاہم ارکان پارلیمنٹ کی ٹرانسپورٹ کمیٹی جس کا نام ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ ہے کی جانچ پڑتال ہے اس ہفتے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سٹرٹیجی کے بہت سارے نظریات درست راستے پر ہیں تاہم ان پر عملدرآمد میں پیش رفت بعض اوقات بہت سست اور کچھ کیسوں میں بتدریج رہی ہے۔

Comments are closed.