بارکلیز کا انگلینڈ اور ویلز میں بینک کی مزید 12 برانچز بند کرنے کا اعلان

67

لندن:بارکلیز نے انگلینڈ اور ویلز میں بینک کی مزید 12 برانچوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جو ان صارفین کیلئے ایک اور دھچکا ہے جو روبرو بینکنگ کو اہمیت دیتے ہیں۔ تازہ ترین بندشیں جو 15 دیگر سائٹس کی پیروی کرتی ہیں کاگزشتہ ماہ بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برمنگھم میں دو برانچوں کے ساتھ ساتھ ونڈسر، ورکسپ، بگلس ویف اور فروم کی برانچز بھی اگلے تین مہینوں میں بند ہونے کی امید ہے، بریکن، نیوارک، فریملنگھم، ڈِس، ہارلسٹن اور ولمسلو کی سائٹس بھی بند کر دی جائیں گی جس سے صارفین ذاتی خدمات کیلئے کہیں اور جانے پر مجبور ہوں گے۔

اعلان کا مطلب ہے کہ بارکلیز اب 2023 کے آخر تک کم از کم 122 برانچز کو بند کر دے گا جن میں سے آٹھ اس مہینے کے شروع میں بند ہو گئے تھے، بارکلیز نے کہا کہ وہ برانچز کو بند کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے آنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی دیکھی ہے، اس کے بجائے صارفین آن لائن بینکنگ خدمات استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس سال کے آخر تک HSBC، NatWest، Nationwide، Barclays، Virgin Money، TSB، Santander اور Lloyds 2019 سے 2277 آؤٹ لیٹس بند کر چکے ہوں گے ۔ بارکلیز کے ترجمان نے کہا کہ اب برانچزکی مانگ نہیں ہے۔

برانچزکو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ،ہم خریداری کی خدمت کے بغیر اپنے کیش بیک کے ساتھ، 24 گھنٹے ڈپازٹ لینے والے اے ٹی ایم اور پوسٹ آفس اور کیش ایکسیس یو کے کے ساتھ مل کر کام کرنے سے بھی نقد تک رسائی کی حمایت کرتے ہیں۔

Comments are closed.