جرائم پیشہ افراد کو برطانوی شہریت کے حصول سے روکنے کیلئے قوانین مزید سخت کردیئے گئے

77

لندن:جرائم پیشہ افراد کو برطانوی شہریت کے حصول سے روکنے کے لیے قوانین کو مزید سخت بنادیا گیا ہے۔ پیر سے نافذ ہونے والے نئے قواعد کے تحت شہریت کے حصول کے لیے اچھے کردار کے معیار کو سخت کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایسے افراد جنہیں ایک برس تک کی جیل کی سزا ہوچکی انہیں اب شہریت کے حصول کے لیے زائد عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

فی الحال ایسے افراد کی درخواست مسترد کیے جانے کا امکان ہوتا جو چار برس تک کی سزا کاٹ چکے ہوں۔ پہلے ایسے افراد کی درخواستیں بھی مسترد کیے جانے کا امکان ہوتا جو ایک سے چار برس تک کی سزا بھگت چکے ہوں اور سزا ختم ہونے کے بعد15برس گزرے ہوں۔

تاہم اب ایسے افراد جنہیں ایک برس سے کم عرصہ یک بھی سزا ہوئی ہو تو ان کی سزا ختم ہونے کے بعد10برس تک درخواست مسترد کردی جائے گی۔ نئے اقدامات کا مقصد انہیں امیگریشن قواعد کے مطابق کرنا ہے۔

ہوم آفس کے مطابق اصلاحات سے وہ پرانے قوانین ختم ہوجائیں گے، جس کے تحت مجرموں کو کو بھی ایک مخصوص مدت گزرنے کے بعد برطانوی شہریت مل سکتی تھی۔ ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ برطانوی شہریت ایک اعزاز ہے اور جو افراد جرائم میں ملوث ہوں انہیں شہریت دے کر برطانوی پاسپورٹ، ووٹ ڈالنے کا حق اور این ایچ ایس سے مفت طبی سہولیات نہیں ملنی چاہئیں۔

نئی اصلاحات سے سسٹم کا غلط استعمال رکے گا اور ایسا کرنا ملک کے لیے بہتر ہوگا۔ البتہ بعض افراد کو مخصوص حالات کے سبب شہریت کے حصول کی مدت کم بھی ہوسکے گی۔

Comments are closed.