لندن :ایسٹ لندن میں 11سالہ لڑکی کی موت کے بعد ایک خاتون پر قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔
فاتحہ صابرین 11دسمبر 2021کو ایسٹ لندن کے علاقے شیڈویل میں واقع اپنے گھر میں بے حس و حرکت پائی گئی تھی۔
اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بعد میں اسی دن انتقال کر گئی تھی۔ شیڈویل سے تعلق رکھنے والی 33سالہ جیسمین اختر پر مین سلاٹر اور ریگولیٹڈ سبسٹینس امپورٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وہ 22اگست کو ٹیمز مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہو گی۔
Comments are closed.