گلوسسٹر: چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک، تحقیقات شروع

93

لندن : گلوسسٹر کی آرتھر سٹریٹ پر واقع گلوسسٹر سٹی سینٹر پر ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کو اتوار کو رات ایک بج کر 5منٹ پر وہاں طلب کیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کو پیرامیڈیکس نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، تاہم بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مقتول کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گلوسسٹرشائر پولیس نے کہا ہے کہ آرتھر سٹریٹ پر جائے وقوع کا علاقہ بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث برٹن سٹریٹ اور ایسٹ گیٹ سٹریٹ اور پارک روڈ سے بیلگریوو روڈ جانے والے راستے متاثر ہیں جبکہ پولیس متاثرہ مقام پر تعینات ہیں۔

سنگین نوعیت کے جرائم کی تحقیقات کرنے والی ٹیم فی الوقت تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہے جبکہ فورس کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ افسران نے اس واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات رکھنے والے سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.