سید حسین شہید سرور کی طرف سے شیراز خان کے اعزاز میں پروقار تقریب

118

لوٹن: پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر شیراز خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی ترقی کا راز برطانیہ میں قانون کی پاسداری، انسانی حقوق کی سربلندی اور اظہار رائے کی آزادی میں مضمر ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ چاہے ہم سیاست سے متعلق ہیں یا چاہے صحافت یا کسی اور شعبہ زندگی سے ہمیں وطن عزیز کے اندر بھی برطانوی اقدار کو فروغ دینے میں مدد دینا ہوگی اور اپنے حصے کاکردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغان ہاؤس لوٹن میں سید حسین شہید سرور کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،پروگرام میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پاکستان کہوٹہ سے آئے ہوئے ممتاز شعر خواں عبدلرازق عباسی، صحافی احتشام قریشی، تحریک کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر چودھری محمد شریف، کاروباری شخصیت غلام عباس ملک نے بھی شرکت کی ۔

احباب نے میزبان کو دعاؤں اور بے پناہ شفقتوں، محبتوں سے نوازا ،اس موقع پر شیراز خان کو صحافتی آزادیوں کے لیے جدوجہد پر کشمیری چادر اور پھول اور عزیزی عبدالرازق عباسی کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Comments are closed.