پاکستان پریس کلب یوکے کے زیرانتظام یوم پاکستان کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا ،پاکستان زندہ باد کے نعرے
لوٹن:لوٹن سنٹرل ماسک میں 14 اگست کو پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی صدر شیراز خان کی صدارت میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام جس کا آغاز خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نقشبندی کی تلاوت سے ہوا، خطیب اہلسنت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، ہاوس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین (ستارہ قائداعظم)، الحرا ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود ہزاوری ، یوکے اسلامک مشن مدینہ مسجد لوٹن کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، کشمیر سالیڈیریٹی کمپیئن لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان، ڈاکٹر یاسین رحمان، تحریک کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر چوہدری محمد شریف، سابق مئیرز لوٹن،چوہددی محمد ایوب، اور راجہ وحید اکبر ، خورشید احمد قادری سابق چئیرمین بلدیہ کوٹلی ، صدر لوٹن سنٹرل ماسک چوہدری شفاعت پوٹھی،پروفیسر امتیاز چوہدری ، سید حسین شہید سرورایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس یو کے پروفیسر ممتاز بٹ، شبیر ملک ، اکرم باہو ، دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں یوم پاکستان پر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایک کیک بھی کاٹا گیا، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی۔ پروگرام کا انتظام پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی نائب صدر اسرار راجہ اور صدر لوٹن برانچ راجہ اسرار احمد خان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
نظامت کا فریضہ راجہ اسرار احمد خان نے احسن طور پر انجام دیا ،مقررین نے پاکستان کے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان کو بنانے والوں نے جو جدوجہد پرامن کی تھی بعدازاں لاکھوں لوگوں کو آگ اور خون کا دریا عبور کرنا پڑا جن میں شہداء کی بڑی تعداد شامل ہے ہزاروں خواتین کی عصمت دری سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کو اغوا اور معصوم بچوں کو نیزوں پر اچھالا گیا ۔
مقررین نے پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی جائے پناہ ہے،اس لئے پاکستان کی حفاظت کی جائے مقررین نے اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ مشکلات سے نکلا جائے شیراز خان کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی بقاء میڈیا کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لیے برطانیہ سے ایک آواز پاکستان میں جانی چاہیے۔
مقریرین میں بعض کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو معاف کیا جائے تاکہ سیاسی انتشار ختم ہو عوام کی ملک و قوم اور اداروں کے ساتھ وابستگی لازمی ہے جو نفرتیں بڑھ رہی ہیں ان کو ختم کیا جائے آخر میں صدر مجلس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا یاد رہے پاکستان پریس کلب کا یوم پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام تھا جس میں کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ۔
Comments are closed.