لندن:لندن میں دو افراد کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی لندن میں دو افراد پر چاقو کے وار کیے جانے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے جسے ہم جنس پرست حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ اتوار کی شب شام سواد بجے اس وقت پیش آیا جب دو افراد، جن کی عمریں 20 اور30کی دہائی میں تھیں، کلاپہم ہائی اسٹریٹ میں ایک نائٹ کلب کے باہر کھڑے تھے۔ ان کے پاس ایک شخص آیا جس نے بھاگنے سے پہلے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔
میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ دونوں افراد کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا اور بعد میں انہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو ہم جنس پرست حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Comments are closed.