لندن :کورنوال میں اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کیمروں نے تین دنوں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے297ڈرائیورز کو پکڑا۔ اے آئی کیمرا سسٹم نے برطانیہ میں اپنے استعمال کے پہلے تین دنوں میں تقریباً 300 ایسے ڈرائیورز کو پکڑا، جو قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ان میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے یا بیلٹ نہ باندھنے والے شامل ہیں۔ فری سٹینڈنگ اے آئی روڈ سیفٹی کیمرے فی الحال لانسسٹن کورنوال کے قریب A30 پر استعمال کئے جا رہے ہیں۔
ڈیون اینڈ کورنوال پولیس نے کہا کہ اے آئی سے لی گئی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے آفنس کرنے والے کسی شخص کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم برق رفتا شٹر والے کمیروں کو متعدد بار استعمال کرتا ہے اور ایک بہترین لینسنگ سسٹم کے ذریعے تصاویر کو ریکارڈ کیا جاتا ہے اور پھر ان تصاویر کا اے آئی سافٹ ویئر کے ذریعے تجزیہ کیا جاتا ہے، جن کی افراد کے گمنام جرم کے ثبوت کی نشان دہی ہوتی ہے تو پھر اس شخص کو جرم سرزد ہونے کا جائزہ لینے کیلئے امیجز بھیجے جاتے ہیں اور تصدیق کی جاتی ہے کہ آیا کوئی جرم نہیں ہوا۔
فورس اس سسٹم کا ٹرائل کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر کسی آفنس کے سرزد ہونا ثابت ہو جائے تو پھر اس ڈرائیو کو آفنس کی شدت سے اعتبار سے یا تو وارننگ لیٹر یا مطلوبہ قانونی چارہ جوئی کا نوٹس بھیجا جاتا ہے۔ اے آئی کیمرے نصب ہونے کے پہلے 72 گھنٹوں میں سے چلا کہ 117 موبائل فون آفنسز، 180 سیٹ بیلٹ آفنسز ہوئے۔ 2022 میں وژن زیرو ساؤتھ ویسٹ نے روڈ سیفٹی ٹیک فرم ایکوسینس کے ساتھ ایک بڑے وہیکل بیسڈ سسٹم کا 15 روزہ ٹرائل کیا۔
اس نے ڈیون اینڈ کورنوال دونوں میں 590 سیٹ بیلٹ اور 45 موبائل فون آفنسز کی نشان دہی کی۔ گزشتہ سال دونوں کاؤنٹیز میں سڑکوں پر 48 اموات ہوئی جبکہ 738 افرا زخمی ہوئے تھے۔ ڈیون اینڈ کارنوال پولیس کے روڈ سیفٹی کے سربراہ ایڈرین لیسک کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اس سسٹم کا ٹرائل کیا تو ہمیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والے افراد کی نشان دہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹیکنالوجی کو ان آفنسز کا پتہ لگانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور اس سے ہر شخص کو یہ واضح پیغام بھیجا جا رہا ہے کہ اگر آپ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں یا سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے تو آپ پکڑے جائیں گے۔
Comments are closed.