لندن:ایک پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق مارگیج کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے ہوم بائرز پر پڑنے والے دبائو سے 2018کے بعد اگست میں ہائوس آسکنگ پرائس میں سب سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں اوسطاً نئے فروخت کنندگان کی آسکنگ ہائوس پرائس 1.9فیصد یا 7,012پونڈ گرنے کی وجہ سے 364,895 پونڈ تک پہنچ گئی ہیں۔ گروپ کے مطابق موسم گرما کی روایتی سست روی کی وجہ سے اگست میں 0.9فیصد کمی کے مقابلے میں دگنے سے بھی زیادہ سیزنل گرائوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے جاری بحران اور مارگیج ریٹس، جو حالیہ مہینوں میں 15سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، کی وجہ سے ہائوسنگ مارکیٹ متاثر ہوئی ہے۔ جولائی میں بلندی پر جانے والی مارگیج ڈیلز واپس نیچے آگئی ہیں۔ اوسط پانچ سالہ فکسڈ مارگیج کی شرح اب 5.81فیصد پر ہے، جو تین ہفتوں قبل 6.08فیصد تھی لیکن پراپرٹی مارکیٹ میں اب بھی ڈیمانڈ میں وزن پایا جاتا ہے کیونکہ بہت سے پراپرٹی سیلرز ہالیڈے اور لاگت کی پریشانیوں کے پس منظر میں خریداروں کو لالچ دینے کیلئے زیادہ مسابقتی قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔
رائٹ موو کا کہنا ہے کہ اس وقت کے مقابلے میں اب جن پراپرٹیز کی فروخت پر اتفاق کیا جا رہا ہے، ان کی تعداد 2019کے مقابلے میں 15فیصد کم ہے۔ اس صورتحال نے بہت سے لوگوں نے اپنے متحرک منصوبوں کو روک رکھا ہے2019کے مقابلے میں پہلی بار بائرز سیکٹر 10فیصد زیادہ خاموش ہے کیونکہ کرایوں میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے، جس نے زیادہ مارگیج ریٹ ہونے کے باوجود بہت سے لوگوں کو پراپرٹی کی سیڑھی پر چڑھنے کیلئے راغب کیا گیا ہے۔
رائٹ موو کے پراپرٹی سائنس ڈائریکٹر ٹِم بینسٹر کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ کیلئے خاصی بچت کرنے اور مارگیج کی زیادہ ادائیگیوں کو برداشت کرنے میں اب بھی لوگوں کیلئے اہم چیلنجز موجود ہیں، تاہم خریداروں کیلئے اب اپنے علاقے میں زیادہ پراپرٹی چوائس دیکھنے کا امکان ہے اور اس وجہ سے کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے مقابلے میں لوگوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گھر ملنے کا زیادہ امکان ہے۔ دستیاب جائیدادوں کی تعداد 2019 کے اسی وقت کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں اور گھر اب بھی تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں۔ 2019 کے 61 دنوں کے مقابلے میں اب خریدار تلاش کرنے کا اوسط وقت 55 دن ہے۔
ایک مہینے میں 19 فیصد کی کمی ڈرامائی لگتی ہے، یہ جزوی طور پر متوقع سیزنل کمی ہے کیونکہ پراپرٹی مارکیٹ آنے والے فروخت کنندگان کو احساس ہوتا ہے کہ روایتی طور پر پرسکون موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران انہیں قیمت پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرسٹ ٹائم بائیرز سیکٹر آسکنگ پرائس وسیع مارکیٹ کے مقابلے میں ایک سال پہلے کی نسبت ایک فیصد کم ہے، جس کی وجہ کرائے میں حیران کن اضاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کا مالک ہونے کا امکان ان لوگوں کیلئے ایک پرکشش آپشن ہے، جو مارگیج کے بلند ریٹس کو برداشت کر سکتے ہیں، اس کا متبادل ایک انتہائی پرجوش رینٹل مارکیٹ ہے، جہاں کرائے ریکارڈ سطح پر ہیں۔
Comments are closed.