مشرقی لندن میں آگ لگنے سے متعدد فلیٹس جل کر راکھ ہوگئے

82

لندن:لندن میں آگ لگنے سے متعدد فلیٹس جل کر راکھ ہوگئے، پولیس نے پندرہ افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

مشرقی لندن میں کاروباری مرکزکو آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ 15فائر انجن اور 100سے زائد فائر فائٹرز تین گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں رہے۔

آگ پانچویں اور چھٹے فلور پرلگی۔حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.